جہلماہم خبریں

عمران خان کے دور حکومت میں لوگوں سے روزگار چھینا جا رہا ہے۔ چوہدری لال حسین

جہلم: چوہدری لال حسین نے کہا کہ عام آدمی مہنگی میں دب کر رہ گیا ہے، عام آدمی پر بہت زیادہ بوجھ ڈال گیاہے، عوام تاریخی مہنگائی اور بے روزگاری کا مقابلہ کررہے ہیں، پی ٹی آئی نے جمہوری احتجاج کا ہر راستہ بند کردیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے و شہنشاہ تعمیرات چوہدری لال حسین نے "جہلم اپڈیٹس” سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا عمران خان کے دور میں حکومت میں لوگوں سے روزگار چھینا جا رہا ہے، یہ حکومت عوام کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے، عوام اس حکومت کی نالائقوں کا بوجھ بھی اٹھا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن وہ جماعت ہے جو غریب اور بیروزگاری کا خاتمہ اور روزگار کے مواقع پیدا کیے، ن لیگ کا دور جلد واپس آئے گا، عوام میں خوشحالی واپس تب ہی آے گی اور ہر کسی کو انصاف ملے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button