دینہ

شجرکاری مہم، قلعہ روہتاس میں امرودں کا باغ گرین پاکستان کے تحت لگایا گیا

دینہ: قلعہ رہتاس جو کہ جہلم کے ماتھے کا جھومر ہے، ساتھ ہی یہ اپنا ایک تاریخی اور تفریح مقام رکھتا ہے، قلعہ کی خوبصورتی و ماحول دوستی کے لئے 10 نومبر کوجہلم فاریسٹ ڈیژن اور حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی(رجسٹرڈ) نے مشترکہ طور پر 1000 پودوں پر مشتمل امرودں کا باغ گرین پاکستان کے تحت و صدقہ جاریہ کے طور پر لگایا جو ڈپٹی کمشنر جہلم سہیل خواجہ کی زیرنگرانی و ذاتی دلچسپی سے ممکن ہوا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم سمیت ایم این اے فرخ الطاف ، ایم پی اے راجہ یاور کمال، ایم پی اے محترمہ سبرینہ جاوید، چوہدری فیصل (وفاقی وزیر فواد کے چھوٹے بھائی)، ضلعی انتظامیہ کے اعلی افسران، اے ڈی سی جی جہلم بلال فیروز جوئیہ، اے سی صاحبان،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ، فاریسٹ ڈویژن اعلی افسران و دیگر اعلی ضلعی افسران ،میڈیا نمائندگان، بچوں اور عوام الناس نے شرکت کی۔

تقریب میں شرکا کو درختوں کی اہمیت و شعور سے آگاہ کیا گیا۔ عوامی نمائندگان و ضلعی انتظامیہ نے قلعہ رہتاس کی خوبصورتی اور مزید دلکشی اور ٹورسٹ سپاٹ کی بہتری کے اقدامات تجویز کئے اور فریم ورک بنایا۔

حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) نے روڈ سیفٹی اور جہلم شہر کے چند اہم مسائل کی نشاندہی کی جن کو قابل عمل کہا گیا جن کا فریم ورک بنایا جائے گا اور بالخصوص بلال فیروز اے ڈی سی جی جہلم نے سوسائٹی کے ساتھ ان معاملات پر ایک کوآرڈینیشن سیٹ اپ بنایا۔ میٹنگ میں شریک افراد نے سوسائٹی کے صدقہ جاریہ و معاشرتی فلاح کے پراجیکٹس کو سراہا اور سرکاری امور سے وابستہ مسائل میں ضلعی انتظامیہ نے سوسائٹی کو ہر ممکن تعاون کا عندیہ دیا۔

باغ کی دیکھ بھال کی ذمہ داری محکمہ آرکیالوجی کے سپرد کی گئی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button