تحصیل پریس کلب سوہاوہ کے جنرل سیکریٹری پروفیسر افتخار محمود کے پھوپھی زاد بھائی انتقال کر گئے

0

پڑی درویزہ: مقامی صحافی اور تحصیل پریس کلب سوہاوہ کے جنرل سیکریٹری پروفیسر افتخار محمود کے پھوپھی زاداور کرامت حسین ،ظفر حسین برادران کے چھوٹے بھائی اعجاز حسین ولد نذر حسین مورگاہ راولپنڈی میں انتقال کر گئے ۔مرحوم عرصہ سے فالج کے عارضہ میں مبتلا تھے لیکن موت کی وجہ دل کا دورہ ثابت ہوئی ۔

یاد رہے کہ مرحوم راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی راولپنڈی میں زیر علاج تھے ۔مرحوم کی عمر 62سال تھی ، پسماندگان میں بیوہ اور ایک بیٹی شامل ہے ۔

مرحوم کی نماز جنازہ مکارتی پارک اٹک آئل ریفائنری مورگاہ راولپنڈی میں ادا کی گئی جس کی امامت قاری محمد جمیل نے کی جبکہ قاری عبدالشکور اور قاری محمد طفیل نے دعائیہ کلمات ادا کیے۔نماز جنازہ کے اجتماع میں سوگواران کے علاوہ سیاسی سماجی شخصیات اور سرکاری افسران بھی شامل تھے۔

نماز جنازہ کے بعد مرحوم کی میت اپنے سسرالی قبرستان ڈھیری حسن آباد راولپنڈی لے جائی گئی جہاں دوسری مرتبہ نماز جنازہ ادا کرنے بعد سوگواران کی موجودگی میں سپر خاک کر دیا گیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.