پنڈدادنخان

پنڈدادنخان اور کھیوڑہ شہر میں آوارہ کتوں کی بھرمار، آوارہ کتوں نے سول ہسپتال کو مسکن بنا لیا

پنڈدادنخان اور کھیوڑہ شہر میں آوارہ کتوں کی بھرمار، آوارہ کتوں نے سول ہسپتال کو مسکن بنالیا، آوارہ خارش زدہ کتے پورے ہسپتال سمیت ایمرجنسی وارڈ کے سامنے گھومتے رہتے ہیں، رات کے وقت ہسپتال آنے والے مریض خوف کا شکار ،انتظامیہ ایکشن لینے سے گریزاں۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کے مختلف علاقوں سمیت کھیوڑہ شہر کے گلی، محلوں،بازاروں اور سڑکوں پر آوارہ کتے دندناتے پِھر رہے ہیں جبکہ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کو مسکن بنالیا۔ آوارہ خارش زدہ کتے پورے ہسپتال سمیت ایمرجنسی وارڈ کے سامنے گھومتے رہتے ہیں رات کے وقت ہسپتال آنے والے مریض خوف و ہراس کا شکا ر ہورہے ہیں۔

دوسری جانب کھیوڑہ شہر کی سابق ٹاون کمیٹی کے اطراف اور سڑک کنارے بیٹھے سبزی فروشوں قصابوں کے کھوکھوں کے اردگرد سارا دن آورہ اور خارش زدہ کتے گھومتے رہتے ہیں جس کے باعث کتوں کے کاٹنے کے واقعات کا خطرہ ہروقت موجود رہتا ہے۔

اس سے قبل بھی تحصیل پنڈدادنخان میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں جبکہ انتظامیہ اس اہم مسئلہ پر ٹس سے مس نہیں ہورہی۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button