جہلم

شہری ہوشیار ہوجائیں، کھانے پینے میں کریں احتیاط، گرمی اور حبس سے شہری ہسپتال پہنچ گئے

جہلم: شہری ہوشیار ہوجائیں، کھانے پینے میں احتیاط کریں ، گرمی اور حبس نے شہریوں کو پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا کرنا شروع کر رکھا ہے ،ہیضہ، قے اور پیٹ درد کی بیماری سے بچے زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔

جہلم کے سرکاری ہسپتال سمیت نجی ہسپتالوں ڈسپنسریوں میں روزانہ درجنوں سے زائد گیسٹرو میں مبتلا بچے لائے جارہے ہیں جبکہ بڑی عمر کے افراد کی تعدادمیں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق بدلتے موسم میں کھانے پینے میں بے احتیاطی سے پیٹ کی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں اس کے علاوہ گندے پانی اور ناقص کھانا بھی گیسٹرو کی بیماری کی بڑی وجہ بنتی ہے اس لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے۔

جہلم شہر و گردونواح میں گیسٹرو میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، ہیضہ، قے ، اور پیٹ درد گیسٹرو کی علامات ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button