جہلم

جہلم شہر اور گردونوح میں گد اگروں کی بھرمار، ضلعی انتظامیہ بے بس

جہلم: شہر اور گردونوح میں گد اگروں کی بھرمار، ضلعی انتظامیہ بے بس، بھکاری مافیا مستحقین کی نہ صرف حق تلفی کرتے ہیں بلکہ خیراتی عمل میں رکاوٹ اور تباہ کن ہیں، گد گر بھیک مانگنے کی آڑ میں چوری چکاری جیب تراشی اور جسم فروشی بھی کرنے لگے ، گداگروں میں بھیک مانگنے والے والیاں متوسط طبقہ دور دراز دیہات، گاؤں اور خانہ بدوش قبیلوں سے بھی بڑی تعداد میں تعلق رکھنے والے شہر کا رخ کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس وقت شہر اور گردونواح میں بھر میں بھکاریوں کی بھرمار ہے ، شہر کے مختلف مارکیٹوں، پلازوں ، بازاروں ، منڈیوں ، فوڈ سٹریٹس، چوک چوراہے ، گلیوں ، محلوں ہسپتالوں ، ریلوے اسٹیشن، بس اسٹینڈ ، ویگن اسٹینڈ سمیت دیگر اہم مقامات پر گدا گرے دندناتے پھرتے نظر آتے ہیں ، خریداری کے لئے آئے شہریوں کا بازار میں چلنا پھرنا محال ہو کر رہ گیاہے۔

سماجی ،رفاعی ، فلاحی ، مذہبی ، کارروباری تنظیموں کے عمائدین نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button