پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

مصدقہ کیسز
64,028
+2,801 (24h)
اموات
1,317
+57 (24h)
صحت یاب
22,305
34.84%
زیر علاج
40,406
63.11%
دینہ

عید کی شاپنگ جوبن پر، بازاروں میں رش، ملبوسات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

دینہ: عید کی شاپنگ جوبن پر، بازاروں میں رش ملبوسات مہنگے،خریداروں میں اضافہ ہونے کے باعث تاجروں کے مرجھائے چہرے کھل اٹھے ،شاپنگ مالز میں تل دھرنے کی جگہ نہیں میک اپ ، جیولری ، چوڑیوں اوردیگر اشیا کی خریداری کا سلسلہ عروج پر ، افطار کے بعد بھی تجارتی مراکز میں خریداروں کا رش۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے مختلف بازاروں ، شاپنگ سنٹرز میں عید خریداری کا سلسلہ جوبن پر پہنچ گیا ،شہر میں مقیم پر دیسیوں نے آبائی علاقوں کو روانگی سے قبل خریداری کیلئے تجارتی مراکز کا رخ کیا۔

بازاروں اور شاپنگ مالز میں خریداری کا سلسلہ عروج پرپہنچنے سے تاجروں کے مرجھائے ہوئے چہرے کھل اٹھے، عید کی خریداری کے زورپکڑتے ہی تجا راتی مراکز میں گزشتہ سال کے مقابلے میں ملبوسات اور جوتوں کی قیمتوں میں 50 سے 60 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا۔

کورونا وائرس کے باعث تجارتی مراکز کے مقررہ اوقات کی وجہ سے شدید رش رہنے لگا ہے جبکہ شاپنگ مالز میں بھی تل دھرنے کی جگہ نہیں ، دکانداروں کی جانب سے50 فیصد تک سیل لگائے جانے کے باوجود ملبوسات کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں ، اسی طرح میک اپ ، مصنوعی جیولری ، چوڑیوں اوردیگر اشیا کی خریداری کا سلسلہ بھی عروج پر پہنچ چکا ہے۔

کورونا وائرس کے باعث افطار کے بعد بھی تجارتی مراکز میں خریداروں کا رش کم نہ ہو سکا۔ خواتین ، بچوں سمیت دکانوں ، مارکیٹوں ، پلازوں میں خریداری کرتی دکھائی دیں جبکہ دکانداروں نے من مرضی کے نرخ وصول کرکے پچھلے اڑھائی ماہ سے بند دکانوں کو پہنچنے والے نقصان کو محض چند روز میں پورا کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close