ڈومیلی کے نواحی علاقہ جنڈالہ میں 54 سالہ شخص قتل

0

سوہاوہ: ڈومیلی کے نواحی علاقہ میں 54سالہ شخص نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کا شکار ،موقع پر ہی جاں بحق ،پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رو ز تھانہ ڈومیلی کی حدود جنڈالہ میں 54سالہ شخص رفتاز ولد محمد ولایت دوکان کے باہر بیٹھا ہوا تھا کہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی اس کے سر میں جا لگی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
گولی کس سمت سے آئی کچھ پتا نہ چل سکا ،اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتول کے بھائی کی درخواست پر رپورٹ درج کر لی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.