دینہاہم خبریں

رمضان بازاروں میں کوالٹی پر ہر گز سمجھوتہ نہ کیا جائے گا۔ ندیم اسلم چوہدری

دینہ : کمشنر راولپنڈی ڈویژن ندیم اسلم چوہدری نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں کا مقصد عوام کو سستی اور معیاری اشیاء صرف ایک جگہ فراہم کرناہے تا کہ روزہ دار کسی پریشانی کے بغیر روزمرہ اشیاء کی خریداری کر سکیں۔رمضان بازاروں میں سستی چینی اور آٹے کی مسلسل فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے تا کہ حکومت کی طرف سے فراہم کردہ سبسڈی کا براہ راست فائدہ عام آدمی کو پہنچ سکے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جی ٹی روڈ دینہ پر لگائے گئے رمضان بازار کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کہی۔ دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی بھی ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر جہلم اور اے سی دینہ راجہ محمد سلیم نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن ندیم اسلم چوہدری کے ہمراہ رمضان بازار دینہ کا تفصیلی دورہ کیا۔

کمشنر راولپنڈی نے رمضان بازار میں لگائے گئے مختلف سٹال دیکھے اور پھلوں اور سبزیوں اور گوشت کی کوالٹی کو چیک کیا ۔انہو ں نے بازار میں لگائے ایگریکلچر فیئر پرائس شاپ اور دیگر سٹال میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اور انتظامیہ جہلم کی جانب سے رمضان بازاروں میں بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے زبردست سراہا۔

دورے کے دوران کمشنر ندیم اسلم چوہدری نے کہاکہ رمضان بازاروں میں کوالٹی پر ہر گز سمجھوتہ نہ کیا جائے گا۔ انہوں نے آٹے کے تھیلے کا وزن چیک کیا جو 250روپے میں بازار میں دستیاب ہے ۔دورہ کے آخر میں کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے بوڑھوں اور عورتوں کے بیٹھنے کا مناسب انتظام بھی چیک کیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button