نگہت پروین میر کے انتقال سے مسلم لیگ ن کابڑا نقصان ہے اور مسلم لیگ ن کا اثاثہ تھی، سیاسی و سماجی شخصیات

0

ڈومیلی: بڑاگواہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے صحافیوں سے با ت چیت کرتے ہوئے کہا کہ نگہت پروین میر سابق ایم این اے کے انتقال پر گھرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں لواحقین کے ساتھ غم میں برابراکے شریک ہیں ،اور ہماری دعاہے کہ لواحقین کو اللہ پاک صبرو جمیل عطافرمائے ،نگہت پروین میر کے انتقال سے جہلم کی سیاست پر بڑااثر اور مسلم لیگ ن کوجہلم میں بڑانقصان ہواہے ،نگہت پروین میر مسلم لیگ ن کی اثاثہ تھی ،یہ جب ایم این اے تھی تو جہلم کی عوام کی بڑی خدمت کی ،جو آج بھی موجود ہیں،انکے علاوہ چوہدری عاشق حسین چیئرمین یونین کونسل کوہالی،ملک ربنواز چیئرمین یونین کونسل نگیال،چوہدری عبدالرشید جنرل کونسلردانی دہرہ،راجہ طہاور زمان ڈومیلی،حاجی جاوید اقبال جنرل کونسلربڑاگواہ،چوہدری فخر رشید ایڈووکیٹ و سابق جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن جہلم،راجہ طاہر ایوب وائس چیئرمین یونین کونسل نگیال، چوہدری تصدق حسین کسان کونسلر یونین کونسلر نگیال،شکیل کھٹانہ سماجی شخصیت بڑاگواہ،سہیل اکبر لون آفیسر بڑاگواہ،زاہد مصطفی کریڈیٹ آفیسر بڑاگواہ،سفیرحمزہ طاہر پرنسپل العصر سکول سسٹم امین کیمپس بڑاگواہ سمیت علاقے کی دیگرسیاسی و سماجی ،کاروباری شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہارکیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.