سوہاوہ

جہلم فورم کے عہدیداران کافور پوٹھی سوہاوہ کا دورہ، پانی کے پراجیکٹ کے حوالے سے یقین دہانی

سوہاوہ: پانی اس دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہے اور اس نعمت کی قدر و قیمت وہی لوگ جانتے ہیں جو اس سے محروم ہیں۔ تحصیل سوہاوہ کے دور دراز علاقے فور پوٹھی کے گاؤں میں گزشتہ کئی دہائیوں سے لوگ اور جانور ایک ہی جگہ سے پانی پینے پر مجبور ہیں۔

سیاسی پارٹیوں کی بے حسی اور اس علاقے کی محرومی کو دور کرنے اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنے والی تنظیم جہلم فورم نے اب اس پراجیکٹ کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ جہلم فورم کے بانی رکن چوہدری عبدالرفیق کی خصوصی توجہ سے اب اس پراجیکٹ پر عملدرآمد ہوتا نظر آ رہا ہے۔

تحصیل سوہاوہ کے کو آرڈینیٹر شکیل کھٹانہ کی خصوصی گزارش پر جہلم فورم کی ایک ٹیم نے فورپوٹھی کا دورہ کیا اور عوام علاقہ کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

اس موقع پر چوہدری رفیق کا کہنا تھا کہ جہلم فورم عوامی فلاح کے منصوبوں پر کام کرتے ہوئے بہت جلد ایک الگ مقام بنا چکی ہے۔ ہمارا مقصد انسانی خدمت ہے جس میں جہلم کی کمیونٹی کو ہمارا ساتھ دینا چاہیے۔ اس گاؤں میں انشاء اللہ بورنگ سے لیکر ٹنکی، الیکٹرک موٹر اور دیگر لوازمات پر جتنا بھی خرچہ آئے گا وہ انشاء اللہ میں دوں گا۔

شکیل کھٹانہ کا کہنا تھا کہ جہلم فورم کے ساتھ کام کرتے ہوئے آئی کیمپس، سلائی مشین اور اب پانی کے پراجیکٹس پر کام کرنا بہت سکون کا باعث ہے۔ مزید مخیر اور اورسیز میں بسنے والے لوگوں کو اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ جہلم فورم کے وفد نے چوہدری رفیق کی قیادت میں دورہ کیا جبکہ دیگر لوگوں میں چوہدری قربان، شکیل کھٹانہ، رمیز مظہر، راجہ رفعت کیانی اور چوہدری علی شان اور راجہ رؤف کونسلر نے دورہ کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button