سوہاوہ

ایس ڈی او واپڈا سوہاوہ کی براہ راست مین لائن سے کنکشن لگا کر بجلی چوری کرنیوالے بجلی چور کیخلاف کارروائی

سوہاوہ: ایس ڈی او واپڈا سوہاوہ کی بجلی چور کے خلاف کارروائی، پولیس تھانہ سوہاوہ کو بجلی چوری کرنے والے شخص کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کے لئے درخواست دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او سوہاوہ سید اقبال حسین شاہ نے ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سوہاوہ کا رہائشی اشتیاق احمد عرف مودی جس کے گھر کا بجلی کا میٹر عدم ادائیگی کی وجہ سے منقطع تھا وہ براہ راست مین لائن سے کنکشن لگا کر بجلی چوری کا مرتکب ہورہا تھا اور اس عمل کے تحت اس نے دو ہزار سے زائد یونٹس کی بجلی چوری کی جس کی مالیت 80 ہزار روپے بنتی ہے۔
ایس ڈی او واپڈا سوہاوہ نے بجلی چوری کے جرم کا ارتکاب کرنے پر اشتیاق احمد مودی کے خلاف پاکستان پینل کورٹ کی زیر دفعہ 462/O کے تحت مقدمہ درج کرکے تادیبی کارروائی عمل میں لانے اور واپڈا کو 80 ہزار روپے کی رقم جمع کرانے کا پابند کرنے کی درخواست کی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button