جہلم

پرائس کنٹرول کا نظام فیل، تندوروں سے سرکاری ریٹ لسٹ غائب

جہلم: پرائس کنٹرول کا نظام فیل، تندوروں سے سرکاری ریٹ لسٹ غائب، سرکاری ریٹ 7روپے فی 100گرام روٹی ، تندرو مالکان نے 70گرام روٹی کا ریٹ 10روپے مقررکر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم شہر میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے من مانے ریٹ وصول کرنے والے تندرومالکان کے خلاف کاروائی نہ ہونے پر لوٹ مار کا بازار گرم ہو گیا ہے اور ہر تندور نے من مانے ریٹ مقرر کر دئیے ہیں اور فی روٹی دس روپے وصول کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب تندور مالکان نے ہٹ دھرمی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے تمام تندوروں سے سرکاری ریٹ لسٹ ہٹا کردس روپے فی روٹی کا بورڈ لگا دیا ہے جس کی چیکنگ کاکوئی انتظام ضلعی انتظامیہ کی طرف سے نہیں ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button