جہلم

المدثر ٹرسٹ کھاریاں کے زیراہتمام عالمی دن سفید چھڑی کے موقع پر تقریب کا انعقاد

جہلم: پاکستان کے معروف ادارے المدثر ٹرسٹ کھاریاں کے زیر اہتمام عالمی دن سفید چھڑی کے موقع پر ایک بہت خوبصورت پروگرام تشکیل دیا گیا۔

تقریب میں ادارے کے سپیشل بچوں نے رنگا رنگ پروگرام میں حصہ لیا جس میں ڈاکٹر اسد مرزا نے المرکز اور الحقیق لائنز کلب کی طرف سے نمائندگی کی، جو سید مدثر شاہ چیئرمین المدثر ٹرسٹ کی خصوصی دعوت پر تشریف لائے۔

اس موقع پر سیکرٹری پروگرام نے سکول کی کارکردگی اور مستقبل کے پروگراموں کے متعلق آگاہ کیا، مدثر شاہ ایک عظیم اور باہمت انسان ہیں جنہوں نے 15 سالوں میں شب و روز کی محنت سے سکول کو کالج لیول تک پہنچایا، وہ اس بین الاقوامی معیار کے مطابق لے جانا چاہتے ہیں ، انہوں نے دوبئی آمد پر کراچی میں بھی اپنی برانچ بنانے کا ارادہ کیا ہے۔

اس پروگرام میں شرکت کے لئے ان کے ڈونرز بھی بڑی تعداد میں تشریف لائے جن میں انگلینڈ ، دوبئی ، انگلینڈ ، ناروے کے دوست بھی تشریف لائے سیالکوٹ اور ڈرائی پورٹ کے چیئرمین شیخ نوید بھی خصوصی مہمانوں میں شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button