جہلم

ملوٹ سے ڈھوک منور چوک تک پنڈدادنخان روڈ شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار، عوام کو شدید مشکلات

جہلم: ملوٹ سے ڈھوک منور چوک تک پنڈدادنخان روڈ شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار،ہائی وے ڈیپارٹمنٹ خاموش عوامی حلقوں کا اصلاح واحوال کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی پنڈدادنخان اور للٰہ انٹر چینج کو ملانے والی واحد رابطہ سڑک کا ملوٹ سے ڈھوک منور چوک تک کا حصہ شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے اس صورتحال کو ایک سال سے زیادہ عرصہ ہونے کو ہے۔

تاحال محکمہ ہائی وے نے سڑک کے اس حصہ کی مرمت نہیں کی جس کی وجہ سے گزرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اس کے علاوہ قیمتی گاڑیوں کا نقصان ہو رہا ہے۔

اہل علاقہ نے محکمہ ہائی وے کے ذمہ داران سے اس روڈ کی مرمت جلد از جلد کروانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ وہ اس ذہنی کوفت سے چھٹکارا حاصل کر سکیں اور انہیں آمد ورفت میں مشکلات نہ ہو ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button