پی ایم ڈی سی کے عارضی ملازمین کو دوماہ کی بقایا تنخواہ دلوا دی ہے، ملک خالد

0

کھیوڑہ: پی ایم ڈی سی کے عارضی ملازمین کو دوماہ کی بقایا تنخواہ دلوا دی ہے ہمارے ادارے کے عارضی ملازمین ہوں یا مستقل ملازمین تمام ہمارے دست بازو ہیں ہم پی ایم ڈی سی کے تمام ملازمین کا تحفظ کرنا جانتے ہیں اور انشاء اللہ آخری سانس تک تحفظ کرتے رہیں گے۔

ان خیالات کا اظہار ملک خالد جنرل سیکرٹری پی ایم ڈی سی ورکر یونین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کے تمام ملازمین چاہے وہ کسی بھی قبیلے یا گروپ سے تعلق رکھتے ہوں میں نے ہمیشہ ہر پلیٹ فورم پرملازموں کا تحفظ کیا ہے اور ملازموں کی روٹی روزی کا سودا کرنا ہمارے خون میں شامل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں خود ایک مزدور کا بیٹا ہوں اور مزدوری سے اچھی طرح واقف ہوں انشاء اللہ زندگی رہی تو عارضی ملازمین کے تحفظ کرنے کے لیے بھی خون کے آخری قطرے تک لڑوں گا الحمداللہ عزت ذلت میرے اللہ کے ہاتھ میں ہے الحمداللہ آج میں جس مقام پر ہوں یہ میرے رب کا خصوصی کرم اور ملازموں کی دعاوں سے ہوں ملازموں کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے کا کبھی سوچا بھی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ ملازموں کی جنگ لڑی ہے اور پی ایم ڈی سی کے ملازمین اور میرے گروپ نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں بھی ہمارا ساتھ دیا ہم چاہتے ہیں کہ اداروں کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ ملازموں کے تحفظ کی جنگ بھی لڑتے رہیں تاکہ ان کی محنت کا صلح ان کو بہتر طریقے سے ملتا رہے ملازموں کی جنگ میری ذاتی جنگ ہے انشاء اللہ ملازموں کے تحفظ کے لیے پہلے بھی بھر کامیابی ملی اور انشاء اللہ آئندہ بھی بھر پور کامیابی ملے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.