جہلماہم خبریں

عالمی مسابقتی انڈیکس 2019 میں پاکستان آزادی صحافت کی فہرست میں 116 ویں نمبر پر ، رپورٹ

جہلم: عالمی مسابقتی انڈیکس 2019 میں پاکستان آزادی صحافت کی فہرست میں 116 ویں نمبر پر رہا۔
معیشت، فنون لطیفہ، ثقافت اور سائنس وٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں دنیا کے مختلف ملکوں کی درجہ بندی کرنے والے بین الاقوامی ادارے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ عالمی مسابقتی انڈیکس نے گزشتہ برس آزادی صحافت کے حوالے سے بہترین ممالک کی فہرست جاری کی ہے۔
دی ورلڈ انڈیکس کے سالانہ اعدادوشمار کے مطابق ناروے آزادی صحافت کے حوالے سے 2019 میں سب سے بہترین ملک قرار دیا گیا ۔فہرست میں دوسرے نمبر پر فن لینڈ، تیسرے نمبر پر سوئیڈن، چھٹے پر سوئٹزر لینڈ اور ساتویں نمبر پر نیوزی لینڈ شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس آزادی صحافت کے حوالے سے پاکستان کی صورتحال خطرناک حد تک تشویش ناک رہی ۔ 140 ممالک کی فہرست میں پاکستان 116 ویں نمبر پر موجود ہے۔
گزشتہ برس پاکستان کے ساتھ بھارت میں بھی صحافیوں کے لیے صورتحال انتہائی خراب رہی ۔ فہرست میں بھارت پاکستان سے صرف دو درجہ اوپر یعنی 114 ویں نمبر پررہا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button