جہلماہم خبریں

برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کے وفد کا دورہ جہلم، ڈپٹی کمشنر سے تفصیلی ملاقات

جہلم: برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کے وفد کا دورہ جہلم، وفد کی ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر)عبدالستار عیسانی سے تفصیلی ملاقات کی۔برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد سے فورس میرج یونٹ کے سربراہ امیر پٹیل،کونسلر ریجنل منیجر آپریشن برائے پاکستان اور افغانستان جان ریان، وائس کونسلر آزور راحیل موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی نے وفد کو بتایا کہ جہلم ایک پر امن شہر ہے ، یہاں شرح خواندگی 79 فیصد ہے اور لوگوں میں سماجی مسائل کے حوالے سے اچھی آگاہی پائی جاتی ہے ، تاریحی شہر ہونے کے ساتھ ساتھ جہلم میں بسنے والے لوگ خوش مزاج ہیں۔

دریں اثناء کمیٹی روم ڈی سی آفس میں بر طانوی ہائی کمیشن اسلام آبادکے وفد کے ہمراہ اجلاس منعقد کیا گیا اور اجلاس میں ضلع جہلم میں فورس میرج یونٹ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ۔

ڈپٹی کمشنرعبدالستار عیسانی نے بتایا کہ ایف سی او پی سینٹر میں فورس میرج یونٹ کا قیام ضلع بھر میں زبردستی شادی کی شکایات کے ازالہ کے لئے بنایا گیا ہے ، جہلم میں برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کی جانب سے اپنی نویت کا پہلا سینٹر بنایا گیا ہے جو با لخصوص خواتین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں کارگر ثابت ہوگا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹرآفاق وزیر، ڈسٹرکٹ اٹارنی رانا خالد، ڈائریکٹر ایف سی او پی واجد حسین، ڈی او انفارمیشن عثمان احمد اور دیگر موجود تھے ۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم عبدالستار عیسانی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنے والے سینٹر کے بارے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ او پی سی کمیشن کے ذریعے تارکین وطن کے مسائل کو فوری حل کیا جا رہا اور سینکڑوں کی تعداد میں کیسز حل کیے جا چکے ہیں جبکہ اب تک صرف 14 کیس زیر التواء ہیں جن کو بہت جلد حل کر لیا جائے گا۔

برطانوی وفد نے او پی سی کمیشن کی کارکردگی کو زبردست سراہا اور کہا اس عزم کا اظہار کیا کہ بر طانوی ہائی کمیشن کے آفیشیل گزٹ میں او پی سی جہلم کے بریف کو شامل کیا جائیگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button