پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

مصدقہ کیسز
64,028
+2,801 (24h)
اموات
1,317
+57 (24h)
صحت یاب
22,305
34.84%
زیر علاج
40,406
63.11%
سوہاوہ

عید خوشیوں کا تہوار، صاحب حیثیت افراد غرباء ومساکین کو خوشیوں میں لازمی شریک کریں، محمد شیراز کیانی

سوہاوہ: عید خوشیوں کا تہوار ہے اور صاحب حیثیت افراد کو چاہئے کہ اپنے اردگرد موجود غرباء ومساکین کو ان خوشیوں میں لازمی شریک کریں۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین اختر ویلفیئر راجہ محمد شیراز کیانی نے اپنے ایک خصوصی پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عید خوشیوں کا تہوار ہے۔ ہر طبقہ کے افراد کو اس دن کی خوشیوں میں شریک ہونے کا حق حاصل ہے مگر غرباء و مساکین اپنی مالی مشکلات کے سبب اس دن کی خوشیوں سے محروم ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر صاحب حیثیت شخص کو چاہئے کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنے قرابت داروں سمیت ارد گرد موجود غرباء ومساکین کی مالی معاونت کریں تاکہ وہ عید کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لئے اپنی ضروریات کو بہتر انداز میں پورا کرسکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدقہ فطر کے علاوہ بھی اگر ممکن ہوسکے تو مالی قربانی سے ایسے افراد کو اپنی خوشیوں میں لازمی شریک کرنے کی کوشش کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close