عظیم الشان سیرت النبیﷺ کانفرنس 16 فروری کو جہلم میں منعقد ہوگی

0

جہلم: جامعہ مجددیہ تعلیم القرآن سکھا ضلع جہلم میں زیر اہتمام سیرۃ کمیٹی سکھاسالانہ عظیم الشان سیرت النبیﷺ کانفرس 16 فروری بروز ہفتہ بعد از نماز عشاء زیر صدارت مولانا قاری ابوبکر صدیق مدیر جامعہ حنفیہ تعلیم الاسلام جہلم منعقد ہو رہی ہے۔

اس بابرکت محفل کے مہمان خصوصی خطیب اسلام مولانا شبیراحمدعثمانی فیصل آبادہونگے جبکہ نعت رسول مقبول ﷺ پیش کرنے کے لئے ملک کے نامور نعت خواں شاہد عمران عارفی ،قاری آصف رشیدی ،حافظ ظہیر فاروقی ودیگر نعت خواں بھی اپنا کلام سنانے کی سعادت حاصل کرینگے، اختتامی دعا رات 11بجے ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.