رمضان المبارک کا مقدس مہینہ بڑے بوڑھوں اور بچوں کیلئے نیکیوں اور برکتوں کا پیغام لیکر آیا ہے، صفدر سیٹھی

0

جہلم: رمضان المبارک کا مقدس مہینہ بڑے بوڑھوں اور بچوں کے لئے نیکیوں اور برکتوں کا پیغام لیکر آیا ہے اس مبارک مہینے میں ایک نیکی کرنے سے 70 نیکیوں کا ثواب ملتا ہے ، ماہ صیام میں شیاطین کو جکڑ دیا جاتا ہے جبکہ اللہ کے نیک بندوں کے لئے جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہارجہلم کی معروف سماجی و کارروباری شخصیت صفدر سیٹھی نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ اس مہینے کی عظمت و برکت عظیم ہے لیکن یہ بھی ضروری نہیں کہ اس کی رحمتیں اور برکتیں ہر کوئی پالے اس کے لئے ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ کے احکامات کی مکمل پاسداری کی جائے۔

انہوںنے کہا کہ ماہ رمضان سال کا وہ واحد مہینہ ہے جس میں اللہ رب العزت کے حکم پر جنت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں اور شیاطین کو قید کر دیا جاتا ہے۔

انہوںنے کہا کہ ہمیں اپنے اردگرد موجود بے کس ، بے یارو مددگار افراد پر توجہ دینا ہوگی،اللہ رب العزت حقوق اللہ سے زیادہ حقوق العباد ادا کرنے کے احکامات جاری کرتے ہیں ۔ ہمیں چاہیے کہ اپنے اردگرد بے آسرا بے سہارا افراد کی مدد کریں تاکہ وہ لوگ بھی ہمارے ساتھ خوشیوں میں شامل ہو سکیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.