جہلماہم خبریں

ضلع جہلم میں تحریک انصاف ایک ناقابل شکست سیاسی قوت بن چکی ہے۔ چوہدری فرخ الطاف

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حلقہ این اے 66 کے ٹکٹ ہولڈر سابق ضلع ناظم چوہدری فرخ الطاف نے کہا کہ پارٹی قائدین کا اعتماد میرے لئے اعزاز ہے ، میں انشاء اس اعتماد پر پورا اترنے کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لاؤں گا۔ مخلص کارکن میرے قافلے میں شامل ہیں جو انتخابی مہم چلا کر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹ ملنے کے بعد اپنی رہائش گاہ پر کارکنوں کی طرف سے آتش بازی کا مظاہرہ کرنے کے موقع پر نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم میں تحریک انصاف ایک ناقابل شکست سیاسی قوت بن چکی ہے جس نے ہر موڑ پر غیور شہریوں کی ترجمانی کا فریضہ سرانجام دینے کا تہیہ کر رکھا ہے ۔ عمران خان کی انقلابی پالیسیوں اورجرات مندانہ اقدامات کے نتیجہ میں ضلع جہلم کے باغیرت عوام تحریک انصاف کو اپنی ترجمان اور عمران خان کو اپنا مسیحا سمجھتے ہیں جبکہ پارٹی کے انقلابی پروگراموں کی بدولت ووٹ بنک میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہلم شہر سمیت گردونواح کی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں، سرکاری ادارے تباہی کے دھانے پر پہنچ چکے ہیں سوچی سمجھی سازش کے تحت پاسپورٹ دفتر ، سوئی گیس دفتر کو شہر سے باہر منتقل کروایا گیا ،5 سال دینہ انڈر پاس کا ڈھنڈورہ پیٹنے والے شہریوں کو لالی پاپ دیتے رہے، دینہ کو تحصیل کا درجہ ہم نے دلوایا ،اب رورل ہیلتھ سینٹر کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا درجہ بھی ہم دلوائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر شہریوں نے ہمارے اوپر اعتماد کیا تو اندرون شہر سمیت مضافاتی علاقوں کی سڑکیں کارپٹ تعمیر کروائی جائیں گی ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروںکی کمی کو پورا کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہو گا۔

متعلقہ مضامین

ایک تبصرہ

  1. واہ جی واہ چوہدری فرخ صاحب لوگ مشرف دور میں آپکے کارنامے ابھی تک بھولے نہیں ہیں جب آپ ناظم تھے۔خدا کا خوف کھاہیں اور بخش دیں غریب لوگوں کو ان کی بچی کھچی زمینوں کو???????????????۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button