جہلم میں گھریلو تنازعہ پر فائرنگ، خاتون سمیت 2 افراد شدید زخمی

0

جہلم میں گھریلو تنازعہ پر فائرنگ، خاتون سمیت 2 افراد شدید زخمی، ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں کنتریلی کے قریب کنتریلی روڈ پر گھریلو تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجہ میں 35 سالہ شازیہ ملازم اور ارشد محمود ولد شیر محمد شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 نے دونوں زخمیوں کو سول ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.