کھلی کچہری کا مقصد عوام کو انکی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہے ، سیف انور، سید حماد عابد

0

کھیوڑہ: کھلی کچہری کا مقصد عوام کو انکی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہے ، پاکستان سٹیزن پورٹل اور اوپن دور پالیسی حکومت وقت کے عوامی منصوبے ہیں اور افسران تک رسائی حاصل کرنا اب مشکل نہیں، عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے میونسپل دفتر کھیوڑہ میں کھلی کچہری کے انعقاد کے موقع پر کیا جس میں مختلف ضلعی محکموں کے افسران کے علاوہ میڈیا کے نمائندوں اور سائلین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے پانی کے مسائل، صفائی ستھرائی اور ریونیو کے مطلق مسائل سنے جبکہ ڈی پی او جہلم نے پولیس سے ملحقہ مسائل کے ازالہ کے لئے سائلین کے موقف کو سنا اور ان کی داد رسی کے لیے موقع پر احکامات صادر فرمائے۔ کھلی کچہری میں متعدد تحریری درخواستیں شامل کی گیں ۔

مزید برآں افسران نے آنے والے سائلین اور میڈیا نمائندگان سے بات چیت کے دوران کہا کہ گورنمنٹ کے ویژن کے مطابق عوام کی شکایات میرٹ پر بروقت اور فوری نمٹائی جا رہی ہیں اور عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف مہیا کیا جارہا ہے اور ہماری اوپن ڈور پالیسی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی سائل کسی بھی وقت ڈی سی اور ڈی پی او آفس آسکتا ہے اور اپنی درخواست دے سکتا ہے ۔سائلین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔کھلی کچہریوں کا مقصد فوری انصاف آپ کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.