ایس ڈی او واپڈا سوہاوہ کی بجلی چوری کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات

0

سوہاوہ: ایس ڈی او واپڈا سوہاوہ انجینئر سیداقبال شاہ شب و روز بجلی چوری کی روک تھام کے لئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کر رہے ہیں۔

اس سلسلے میں انہوں نے تین ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جن کی انتھک محنت سے 50 سے زائد بجلی چور افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاچکی ہے۔

مختلف ذرائع سے بجلی چوروں کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں اور ایس ڈی او سوہاوہ نے عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ جہاں بھی بجلی چوری کی جارہی ہو اس کے بارے میں فی الفور اطلاع دیں۔

اس حوالے سے انہوں نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بجلی چوروں کے متعلق مطلع کرنے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.