جہلماہم خبریں

جہلم پولیس نے ماہ اپریل کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، 22 لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد

جہلم: محکمہ پولیس نے ماہ اپریل 2021 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی جس میں کل مال مسروقہ بازیافتہ22لاکھ35ہزار سے زائدبرآمد کروایا۔

تفصیلات کے مطابق شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں ضلع جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے، اغواء، قتل / اندھے قتل،چوری،ڈکیتی،رابری جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات کی ٹریسنگ، ملزمان کی گرفتاری، منشیات جیسی لعنت کے مکمل خاتمے، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے جہلم پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔

کمیونٹی پولیسنگ، بروقت انصاف کی فراہمی، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت، اور رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں افطار و سحر، نمازاور نماز تراویح کے اوقات کار میں فول پروف سیکورٹی مہیا کرنے کے لیے جہلم پولیس ہمہ وقت تیار ہے اسی طر ح امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے جہلم پولیس کی طرف سے ضلع کے Entry&Exit پوائنٹس کے علاوہ شہر کے اہم مقامات پر ناکہ بندی بھی کی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ماہ اپریل2021ء میں بذریعہ شکایات سیل 277سائلین کی شکایات کو سنا اور ان کی شکایات کا فوری ازالہ کیا۔ جہلم پولیس نےیکم اپریل سے 30اپریل تک مفروران و اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے کل86ملزمان کو گرفتار کیا جن میں سے 20 ملزمان اشتہاری نہایت سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔

قتل کے 4 مقدمات در ج ہوئے جن میں ملوث 12ملزمان کو گرفتارکیا گیاجن میں 3 ملزمان ڈکیتی کے دوران قتل کرنے کی واردات میں بھی شامل ہیں۔راہبری کا 1 مقدمہ درج ہوا جس میں ملوث 3 ملزمان گرفتار ہوئے جن سے 1موٹر سائیکل (مالیتی 1لاکھ 35ہزار روپے) برآمد کر لیا۔

وہیکل چوری کے کل مقدمات29درج ہوئے جن میں ملوث22ملزمان گرفتار، 15 مقدمات ٹریس، جن سے 1 کار،11 موٹر سائیکل اور 2 دیگر وہیکل برآمد کرلیے۔ماہ اپریل میں جرائم بر خلاف مال کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے47 مقدمات درج ہوئے جن میں ملوث 28 ملزما ن کو گرفتار کر کے کل22لاکھ 35ہزار سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کیا۔

مقدمات منشیات 24 درج ہوئے جن میں 24 ملزمان کو پابند سلاسل کروایاگیا جن کے قبضہ سے چرس 4 کلوسے زائد، ہیروئن 3 کلو سے زائد، شراب کی40بوتلیں برآمد کی گئیں۔ مقدمات اسلحہ 28 درج ہوئے جن میں 28 ملزمان کو پابند سلاسل کروایا جن سے پسٹلز 20 عدد، گن 12بور 4عدد،کلاشنکوف3عدد،ریوالور1عدد اور 422روندز برآمد ہوئے۔

قمار بازی کا1مقدمہ درج ہوا جن میں 3ملزمان کو پابند سلاسل کروایا جن سے ریکوری قمار باز ی رقم34ہزارروپے سے زائد،4عددموبائلز، موٹرسائیکلز 2عدد اور آلات قمار بازی برآمد کیے۔شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں اسپیشل مہم کے تحت رمضان المبارک میں لوگوں کو تنگ و پریشان کرنے والے پیشہ ور بھکاریوں /نوسربازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ویگرینسی کے کل14مقدمات درج ہوئے جن میں 20ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

کائیٹ فلائنگ کرنے والوں کے خلاف 4مقدمات درج ہوئے4ملزمان گرفتار ہوئے جن کے قبضہ سے1100پتنگیں اور50ڈوریں برآمد ہوئیں۔

جہلم پولیس کی انتھک محنت، بہترین نظام پٹرولنگ اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بدولت کوئی اغواء برائے تاوان کا مقدمہ رپورٹ نہ ہوا۔چالان مکمل کی شرح55فیصد رہی۔ اسی طرح پولیس افسران و ملازمین کے400سے زائد شوکاز نوٹسز کے متعلق سزا و جزا ء کے احکامات جاری کیے۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو چالان کل3025کیے گئے جس میں 9لاکھ 81ہزار سے زائد کا جرمانہ کیا گیا۔اسی طرح اپریل2021ء میں پکار 15پر موصول ہونے والی کالز پر پولیس رسپانس ٹائم7منٹ رہا۔ پولیس خدمت مراکز جہلم میں شہریوں کو14سہولیات فرائم کی جارہی ہیں۔ان سہولیات سے ماہ اپریل میں کل 3015افراد نے استفادہ حاصل کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button