سوہاوہ

گورنمنٹ بوائز کالج سوہاوہ میں محفل میلاد کا انعقاد

سوہاوہ: گورنمنٹ بوائز کالج میں پرنور محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ راجہ امیرداد کیانی سرپرست اعلیٰ گکھڑ فیملی ویلفیئر ٹرسٹ اور راجہ محمد شیراز کیانی چیئرمین اختر ویلفیئر کی زیر سرپرستی، پرنسپل کالج ہٰذا پروفیسر ساجد علی شاہ بخاری اور انکے معاونین جمیل احمد کیانی، امتیاز کیانی، سجاد کیانی، جلیل احمد کیانی، عثمان کیانی، ملک مسعود احمد کے زیر انتظام منعقدہ محفل میں علامہ قاری عصمت اللہ سیالوی، طلباء اور اہل علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔

محفل کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا۔ کالج کے طلباء نے سرورِ کائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ رسالت میں ہدیہء نعت کے نذرانے پیش کئے۔ علامہ قاری عصمت اللہ سیالوی نے حاضرین سے اپنے خطاب میں نبی مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر اہل علاقہ کو خوشخبری سنائی گئی کہ اب ہر ماہ کالج ہذا میں راجہ امیرداد کیانی سرپرست اعلیٰ گکھڑ فیملی ویلفیئر ٹرسٹ اور راجہ محمد شیراز کیانی چیئرمین اختر ویلفیئر کی جانب سے ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل کا انعقاد ہوا کرے گا۔ محفل کے بہترین انتظامات پر شرکاء نے کالج کے پرنسپل پروفیسر ساجد علی شاہ بخاری کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button