صدرپنجاب ٹیچرزیونین ضلع جہلم نے تحصیل دینہ کے تنظیمی عہدید داران کا اعلان کردیا

0

دینہ: صدر پنجاب ٹیچرزیونین ضلع جہلم نے تحصیل دینہ کے تنظیمی عہدیداران کا اعلان کردیا، سیدرضی عباس صدر، محمد طارق مرزا سینئر نائب صدر، محمداعجاز خان جنرل سیکرٹری، عبدالجبار میڈیا سیکرٹری مقرر کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے مقامی ہوٹل میں پنجاب ٹیچرز یونین ضلع جہلم کا اہم اجلاس ہوا،جس کی صدارت راجہ زبیر ضلعی صدر نے کی، جس میں تحصیل دینہ کے تنظیمی عہدیداران کے اعلان کیا۔

سید رضی عباس صدر، محمدطارق مرزا سینئر نائب صدر،محمد علی مرزا نائب صدر،دانش سلیم نائب صدر،ملک حسین یوسف نائب صدر، محمد اعجاز خان جنرل سیکرٹری، ملک ثاقب ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،تنزیل علی کیانی ڈپٹی جنرل سیکرٹری، محمد لطیف ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، جاوید احمدجوائنٹ سیکرٹری، ظہیر عباس فنانس سیکرٹری ،عبدالجبار میڈیاسیکرٹری اور شہزاد صدیق آفس سیکرٹری منتخب ہوئے، اسکے بعد حلف برداری ہوئی،ضلعی جنرل سیکرٹری طارق محمود نے تمام منتخب عہدداران سے حلف لیا۔

تقریب کے مہمانان خصوصی اسحاق،راجہ ظفر کیانی، نذیرپنجابی، نعمان امتیاز ملک اور شیخ صغیر نے شرکت کر کے تحصیل دینہ کے عہدداران کی حوصلہ افزائی کی،تقریب حلف برداری کے بعد ضلعی صدر راجہ زبیر نے تمام منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی،اور پنجاب ٹیچرزیونین ضلع جہلم کی مختصر تاریخ بیان کرتے کے بعداپناآئندہ کا لائحہ عمل پیش کیا۔

راجہ زبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہاٹیچرزیونین کے تمام گروپ کیساتھ اتحاد و اتفاق قائم کرنے اور ٹیچرز کے مسائل مل جل کرحل کرنے پر زور دیا،راجہ زبیرنے واضح کیا کہ اب باتوں سے کام نہیں چلے گا ٹیچرز کے حقوق کیلئے ہم سب کو عملی کام کرنا ہوگا۔

بعدازاں ضلعی جنرل سیکرٹری طارق محمود نے اپنے خطاب میں کہاتحصیل کی تنظیمیں مکمل کرنے کے بعد ہم فوری طور پر اساتذہ کے حقوق کیلئے سرگرم عمل ہوجائیں گے،ہمارا مقصد کسی گروپ کی دل آزاری یا حوصلہ شکنی نہیں ہے بلکہ مثبت اور تعمیر ی سوچکے ساتھ طلباء کی بہترین تعلیم و تربیت اور اساتذہ کے حقوق کی جنگ لڑیں گے،دیگر مقررین میں ضلعی باڈی کے عہدہ داران سید اجمل گیلانی ساجد کیانی اور تقریب کے میزبان صادق السلام شامل تھے۔

آخر میں نومنتخب صد رتحصیل دینہ سید رضی عباس شاہ اور سینئر نائب صدرطارق مرزا نے اپنے خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم تحصیل دینہ کے عہدیداران ضلعی باڈی کیساتھ مل کر ٹیچرز کے حقوق کیلئے جوش جذبے سے کام کریں گے اورتحصیل دینہ کے عہدہ داران پنجاب ٹیچرز یونین ضلع جہلم کا ہراول دستہ بنے گا،تقریب کا اختتام نذیر پنجابی نے خصوصی دعاکے ساتھ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.