جہلم میں ڈکیتی، 4 ڈاکو شہری کے گھر سے نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار

0

جہلم: تھانہ صدر کا علاقہ جرائم پیشہ افراد کی محفوظ پناہ گاہ ، ایس ایچ او نے گشت کرنا چھوڑ دی ، چوری چکاری کی وارداتوں میں غیر معمولی اضافہ ، شہریوں نے ڈی پی او جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر میں پچھلے کئی روز سے سرکاری گاڑی پر گشت کرنا چھوڑ دیا ہے ، جس کیوجہ سے تھانہ صدر کے علاقوں میں چوری چکاری کی وارداتوں میں اضافہ ہو چکا ہے۔
حاجی آئمہ کے رہائشی اظہر محمود ولد محمد اسلم نے بتایا کہ 19 مئی کو رات 1 بجے کے قریب 4 افراد اسلحہ سے لیس ہو کر میرے گھر میں داخل ہوئے اور انہوں نے ہمیں ایک کمرے میں یر غمال بنا لیا اور چابیاں اٹھا کر الماری سے تلاشی لینا شروع کر دی۔
انہوں نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے بیڈ کے دراز سے تقریباً8 ہزار روپے ، جبکہ میرے پرس میں موجود 18 ہزار ، میری بیوی کے پاس موجود رقم2 ہزار میری والدہ سے 2 طلائی کڑے، جو انہوں نے بازو میںپہن رکھے تھے،میری بیٹی کی 2 عدد طلائی بالیاں، 1 عدد چین اتروا کر چھین لی اور جاتے ہوئے گھر کے گیراج میں کھڑا ہو اکیری ڈبہ جس کا رنگ سفید CJ/4153 بھی ساتھ لے گئے۔
انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ صدر رات کے اوقات میں سرکاری گاڑی پر گشت کرنا اپنی توہین سمجھتے ہیں، جبکہ گشت پر معمور ملازمین کو موٹر سائیکل پر گشت کرنے کے احکامات جاری کرکے اپنی رہائش گاہ پر چلے جاتے ہیں جسکی وجہ سے جرائم پیشہ عناصر نے تھانہ صدر کے علاقہ کو محفوظ پناہ گاہ بنا لیا ہے ۔
شہریوں نے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ ایس ایچ او تھانہ صدر کو روزانہ کی بنیاد پر گشت کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ شہری سکون کی نیند سو سکیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.