دینہ

ڈپٹی کمشنر سیف انور اور ایم پی اے یاور کمال کااسسٹنٹ کمشنر دینہ کے ہمراہ رمضان بازار دینہ کا دورہ

دینہ: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ شہزاد محبوب کے ہمراہ جی ٹی روڈ دینہ پر واقعہ سستے رمضان بازار کا دورہ کیا،سکیورٹی، تعینات آفیسرز کی حاضری، ایگریکلچر فائر پرائس شاپ، سبزی فروٹ ، گوشت، پینے کا پانی،بوتلیں ،دالیں اور دیگر سٹالز کا تفصیلی دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم اور ایم پی اے یاور کمال نے سستے رمضان بازار کا اچانک دورہ کیا جس میں صفائی ستھرائی اور لگائے گئے خوبصورت مختلف سٹالزکی کارکردگی کو زبردست سراہا اور احکامات دیئے کہ رمضان بازار میں تعینات آفیسرز کے حاضری رجسٹر کو انتظامی افسران چیک کیا کریں ۔
دورہ کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب غریب عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہے اور سستے رمضان بازاروں میں معیاری اور سستی اشیاء کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کے جا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ سستے رمضان بازارلگانے کا مقصد عوام کوریلیف پہنچاناہے جس کے لئے حکومت نے رمضان بازاروں کا انعقادکیاہے جہاں پر عوام کو بازار سے سستے داموں اشیائے خوردونوش فراہم کی جارہی ہیں۔
انہوں نے مختلف اشیاء کی کوالٹی اور وزن چیک کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button