ایس ایل ایس کالج کا پرتگال کے SHANES انسٹیٹیوٹ کیساتھ معاہدہ پر دستخط

معاہدہ سے دونوں ممالک کے درمیان تعلیم ، انگلش اور پرتگالی زبان کو فروغ ملے گا۔ ڈاکٹر کلازان

0

جہلم: ایس ایل ایس کالج کا پرتگال کے SHANESانسٹیٹیوٹ کیساتھ معاہدہ پر دستخط، معاہدہ سے دونوں ممالک کے درمیان تعلیم ، انگلش اور پرتگالی زبان کو فروغ ملے گا۔

ان خیالات کا اظہار SLSکالج میں تقریب کے مہمان خصوصی وپانچ رکنی پرتگالی وفد کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر کلازان نے کیا۔ انہوںنے SLSکالج کے سٹاف و ایم ڈی SLSسرفراز ملک کی تعلیمی کاوشوں کو سراہا اور ادارہ ہذا کے سٹاف کو پرتگالی وفد کے اعزاز میں شاندار تقریب کے انعقاد پرمبارکباد دی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔دونوں ممالک کے قومی ترانوں کے بعد ایم ڈی SLS نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اورادارہ کی ہسٹری اور کامیابیوں کے بارے میں حاضرین کو بتایا۔ پروفیسر ڈاکٹر کلازان، ڈاکٹر مینول سوزا، ماہر تعمیرات ڈینیل جارج، ڈاکٹرمی گیل، ڈاکٹر محمدسہیل اور پروفیسر ڈاکٹر ثریا منظورنے شرکا ء سے خطاب کیا۔

منیجنگ ڈائریکٹر SLSسرفراز ملک اور Shanesانسٹیٹیوٹس کے سی ای او ڈاکٹر مینول سوزاکے درمیان معاہدہ پر دستخط ہوئے، جس کے مطابق SLSکالج جہلم میں پرتگالی زبان سٹوڈنٹس کو سکھائی جائے گی، جس کیلئے Shanes انسٹی ٹیوٹ معاونت کرے گا۔اس کے بعد منیجنگ ڈائریکٹر SLS نے وفد کو کالج ہذا کی یادگاری شیلڈ پیش کیں۔

آخر میں مہان خصوصی پروفیسر ڈاکٹرکلازان، ڈاکٹر مینول سوزا، ماہر تعمیرات ڈینیل جارج، ڈاکٹرمی گیل، ڈاکٹر محمدسہیل ،پروفیسر ڈاکٹر ثریا منظور، ڈویژنل فارسٹ آفیسر، چوہدری صباحت اور ایم ڈی سرفراز ملک نے آئلز، یوکے میرج انگلش A1ٹیسٹ، سپوکن انگلش اور کمپیوٹر کورسز کے سرٹیفکیٹ کامیاب سٹوڈنٹس کو دئیے۔

ایم ڈی ایس ایل ایس نے مہمان خصوصی کو SLSکی یادگاری شیلڈ پیش کی اور ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ ایم ڈی SLSسرفراز ملک اس وفد کے ٹور کوآرڈینیٹر اور پنجاب کیلئے فوکل پرسن تھے۔

پرتگالی وفد نے لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی، گورنر پنجاب چوہدری سرور،ڈائریکٹر جنرل ہاوسنگ، صدر لاہور چیمبر آف کامرس، صدرسیالکوٹ چیمبر آف کامرس، صدر جہلم چیمبر آف کامرس، وفاقی وزراء شیخ رشیدا حمد، فردوس عاشق اعوان ، فواد چوہدری ، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان، یونیورسٹیوں کی وائس چانسلرز، دیگر اعلیٰ عہددران ، سمیت بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں ہوئی۔

پرتگالی وفدری سائیکلنگ، انرجی، ریلوے ، تعلیم ، میڈیکل ، ہاوسنگ اور سرجیکل انسٹرومنٹ کی امپورٹ سمیت دیگر شعبوں میں دلچسپی رکھتا ہے۔ اس پرتگالی وفد کے دورے سے دونوںممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا۔ پاکستان میںبیرونی سرمایہ کاری بڑھے گی اور پاکستان کی ایکسپورٹ میں بھی اضافہ ہو گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.