دینہ میں رشتہ کے تنازعہ پرداماد نے سسر اور سالوں کو گولیاں مار دیں، تین افراد قتل، ایک شدید زخمی

0

دینہ (عامر کیانی+ رضوان سیٹھی) نواحی علاقہ میں رشتہ کے تنازعہ پر داماد نے سسر اور سالوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ، 3بھائی جاں بحق جبکہ باپ شدید زخمی ،ملزمان فرار ،اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ منگلا بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی ،ریسکیو 1122نے جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز دینہ کے نواحی علاقہ ڈوماں میں داماد عامرولد ضمیر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اپنے سسر اور سالوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے تین بھائی مدثر رزاق ،مبشر رزاقاور فیض ا لسلام جاں بحق ہو گئے جبکہ باپ محمد رزاق شدید زخمی ہو گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ چند عرصہ قابل عامر ولد ضمیر سکنہ ڈوماں کا نکاح محمد رزاق سکنہ بوڑاپنڈی کی بیٹی سے ہوا تھا مگر رخصتی نہیں ہو ئی تھی نکاح کے بعد داماد اور لڑکی کے گھر والوں میں لڑا ئی جھگڑا چل رہا تھا جس پر مقتولین نے طلاق کے لئے عدالت میں کیس کر رکھا تھا جس کا داماد عامر کو رنج تھا گزشتہ روز اس کیس کی تاریخ تھی۔

دامادنے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ان پر فائرنگ کر دی جس سے چاروں باپ بیٹے شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ریسکیو 1122نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں تینوں بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ باپ کو شدید زخمی حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔

اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ منگلا ملک اپنی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ،واردات کے بعد علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ،ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.