جہلم کے نواحی علاقہ میں 2 روزہ جشن بن شہید 9 مارچ سے شروع ہو گا

0

جہلم: 2روزہ جشن بن شہید 9 مارچ سے شروع ہو گا ، کبڈی ، اکھاڑہ بگدر اور دیگر مقابلے ہوں گے لاکھوں روپے کے نقد انعامات دئیے جائیں گے ہزاروں افراد کی شرکت متوقع، سابق اراکین قومی وصوبائی اسمبلی مہمانان خصوصی ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق 2روزہ جشن بن شہید روایتی انداز میں 9 مارچ بروز ہفتہ شروع ہو گا جس میں حسب سابق دربار بابا سلیمان المعروف بن شہید کے پر غسل دربار قرآن خوانی سے عرس کی تقریبات کا آغاز ہو گا جس کے بعد دربار پر ڈالیاں اور چادریں چڑھائی جائیں گی جشن بن شہید کے سلسلہ میں پہلے روز اکھاڑہ بگدر منعقد ہو گا۔

جہلم اور گرد ونواح سے درجنوں پہلوان پتھر اٹھانے کا مظاہرہ کریں گے جبکہ دوسرے دن روایتی کبڈی میچ میں انٹرنیشنل کبڈی کے کھلاڑی شریک ہوں گے ۔کبڈی اور بگدر کے مقابلوں میں فاتح کھلاڑیوں کو بانی جشن بن شہید محمد اشرف بٹ اور آرگنائز ر محمد امجد بٹ کی جانب سے لاکھوں روپے کے نقد انعامات دئیے جائیں گے جبکہ کھلاڑیوں میں موٹر سائیکل ، ٹرافیاں ، شیلڈز اور دیگر انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

یاد رہے کہ جشن بن شہید پنجابی ثقافت کے روایتی مقابلوں کا صوبائی سطح پر سراہا جانے والا ایونٹ ہے ۔ اس حوالے سے متعلقہ پولیس نے سیکورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.