ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کی ماہ فروری میں بہترین کارکردگی، سینکڑوں افراد کو ریسکیو کیا

0

پنڈدادنخان: ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد ارشد پنڈدادنخان نے ماہنانہ کارکردگی رپورٹ کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوہے بتایاکہ ماہ فروری میں عملہ کو کل 831 فون کالز موصول ہوئیں جن میں 46 ایمرجنسی کالز تھیں۔ جن میں 10 ٹریفک ایکسیڈنٹ، 24 میڈیکل ایمرجنسی، 01 فائر کیس، 01 کرائم کیس، 02 فال فرام ہائیٹ،اور 8 متفرق ایمرجنسیز شامل تھیں۔

علاوہ ازیں، پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت کل 55 مریضوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان سے اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا ، جہلم، کے بڑے ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا۔

ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد ارشد نے اپنے پیغام میں کہا، ریسکیو 1122 عوام کا اپنا ادارہ ہے، لوگوں کی خدمت ہمارا نصب العین ہے میری عوام سے درخواست ہے کہ دوران ایمرجنسی ایمبولینس کا راستہ دیں تاکہ زخمی مریضوں کو جلد از جلد ہسپتال منتقل کیا جا سکے۔

اس موقع پر سماجی حلقے کی نمائندگی کرتے ہوئے حافظ شاہد عمران نے کہاکہ ہم ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کے عملہ کی ماہ فروری کی اعلی کارگردگی اہلیان تحصیل کی جانب خراج تحسین پیش کرتے ہیں، یہ سینٹر ہماری تحصیل کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں سینٹر کے فعال ہونے سے اب تک سینکڑوں آپریشن ہو چکے ہیں جن سے عوام کو دیر پا سہولیات میسر آئیں ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.