جہلماہم خبریں

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں 100 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھل گئے

جہلم: شہر سمیت ضلع بھر میں 100 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھل گئے۔

کورونا وائرس میں کمی کے بعد این سی او سی نے تعلیمی ادارے کھولنے کے احکامات جاری کئے تھے جس کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھل گئے ہیں۔

ضلع بھر میں تعلیمی ادارے ریگولر بنیادوں پر کھول دئیے گئے ہیں اور گزشتہ روز سے تمام نجی و سرکاری اسکولوں میں طلبہ و طالبات کی 100 فیصد تعداد حاضر ہوئی ، اسکولوں میں کلاسز ہفتے کی ساتوں ایام ہوا کریں گی، اب تمام تعلیمی اداروں میں کلاسز معمول کے مطابق ہوں گی، تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ملک میں کورونا کیسز میں غیر معمولی کمی کے بعد کیا گیا۔

تمام تعلیمی اداروں میں طلبہ گروپ کی بجائے سو فیصد حاضری کے ساتھ کلاسوں میں آئیں گے جبکہ اساتذہ و غیر تدریسی عملہ کی 100 فیصد حاضری کو بھی یقینی بنایا گیا ہے، تعلیمی اداروں میں 12 سال اور اس سے زائد عمر کے طالبعلموں کی ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں میں 31 اکتوبر تک 12 اور اس سے زائد عمر کے طلباء کی ویکسینیشن مکمل کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں، 31 اکتوبر تک 21 اور اس سے زائد عمر کے کسی طلباء کی ویکسین نہ ہونے پر انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button