پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں میں فائرنگ، نوجوان لڑکی جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی

پنڈدادنخان: نواحی گاؤں میں فائرنگ، نوجوان لڑکی جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے، فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ عید الاضحی کی رات پیش آیا تھا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں اتھر میں گھریلوتنازع پر عباس نامی شخص نے فائرنگ کر کے ایک ہی گھر کے باپ، بیٹی اور بیٹے کو شدید زخمی کر دیا، زخمیوں میں 18سالہ لڑکی مالکہ، 16سالہ علی اور عظمت شامل ہیں۔

تینوں زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال پہنچایا گیا جہاں 18سالہ لڑکی مالکہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی جبکہ شدید زخمی باپ بیٹے کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button