آر پی او راولپنڈی وصال فخر سلطان راجہ 15مارچ کو للِہ میں کھلی کچہری لگائیں گے

0

پنڈدادنخان: ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی وصال فخر سلطان راجہ 15مارچ بروز جمعرات تھانہ للِہ تحصیل پی ڈی خان میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے، پولیس کے متعلق لوگوں کے مسائل سنیں گے اور موقع پر ہی احکامات جاری کر یں گے ۔

تفصیل کے مطابق محمد وصال فخر سلطان راجہ ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی 15مارچ بروز جمعرات 11:30بجے دن تھانہ لِلہ میں کھلی کچہری منعقد کریں گے اور عوام الناس کی شکایات سنیں گے۔

ترجمان جہلم پولیس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کوئی اپنی درخواست،مسئلہ اور تجایز یا پولیس کے متعلق شکایات پیش کرنا چاہتا ہو وہ کھلی کچہری میں آکر پیش کر سکتا ہے، عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے ۔ کھلی کچہری میں ضلع جہلم کے پنڈدادنخان سرکل کے جملہ افسران موجود ہوں گے۔آر پی او راولپنڈی درخواستوں،مسائل اور شکایات پر موقع پر احکامات جاری فرمائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.