جہلم

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا سستا رمضان بازار بلال ٹاؤن کا دورہ، اشیاء کا سستے داموں فراہمی کا جائزہ لیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا سستا رمضان بازار بلال ٹاؤن کا دورہ، انہوں نے سستا رمضان بازار میں دستیاب کی گئی روز مرہ استعمال کی اشیاء کا سستے داموں فراہمی کا جائزہ لیا اور بالخصوص آٹا اور چینی کے اسٹالز پر سپلائی اور ڈیمانڈ کے بارے میں استفسار کیا۔ انہوں نے رمضان بازار میں مختلف اسٹالز پر اشیاء خوردونوش کی کوالٹی کے ساتھ ساتھ قیمتوں کا بھی جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے خریداری کے لیے آنے والے افراد سے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی طرف سے فراہم کیے گئے ریلیف پیکیج کے بارے میں دریافت کیا اور کہا کہ حکومت پنجاب نے رمضان بازار قائم کر کے خریداروں کو رعایتی نرخوں پر اشیاء ضروریہ کی فراہمی ممکن بنائی ہے ۔ انہوں نے چینی کے کاؤنٹر پر بھی فراہم کی گئی چینی کی فراہمی کا جائزہ لیا۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے گورنمنٹ کمپری ہینسو سکول جہلم میں قائم کیے گئے کورونا ویکسینیشن سنٹر کا بھی دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے کورونا سے  تحفظ کے لیے شہریوں کو ویکسین لگائے جانے کے عمل کا جائزہ لیا۔ شہریوں نے دستیاب سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے ویکسین فراہم کر کے ویکسی نیشن سنٹر میں بہترین انتظامات کیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button