عوام کو صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی کے لئے معیاری ادویات کی فراہم کی جا رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

0

جہلم: ڈسٹرکٹ پرچیز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کا کہنا تھا کہ مالی سال 19/2018 کے لئے ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں کے لئے ادوایات کی خریداری کے لئے میریٹ کی بنیاد پر بڈنگ کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس محمد ربنواز، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر خالد محمود، ڈی ایچ او ڈاکٹر میاں مظہر حیات اور دیگر پرائیویٹ فرمز کے نمائندگان موجود تھے ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈی ایچ کیو، بی ایچ یو، آر ایچ سی، آر ڈی کے لئے رواں سال 165 ملین روپے کی لاگت سے ادویات کی خریداری کے لئے میریٹ کی بنیاد پر مختلف فرمز کے نمائندگان سے ادویات کی خریداری کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم کا کہنا تھا کہ عوام کو صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی کے لئے حکومت پنجاب معیاری ادویات کی فراہم کر رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا ہے کہ 266 قسم کی ٹیکنیکل ادویات کی خریداری کی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.