جہلماہم خبریں

16،17اور18 دسمبر کو قومی پولیو مہم کے تحت ٹارگٹ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی زیر صدارت ڈسڑکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میاں مظہر حیات، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز، ڈاکٹر جواد احمد، پولیو اریڈیکیشن آفیسر عالمی ادارہ صحت، ڈاکٹر نثار خالد ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر ضمیر منہاس ڈسٹرکٹ انٹامالوجسٹ، شاہد اسلم ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ ویکسی نیشن،محکمہ پولیس، موٹر وے پولیس،محکمہ تعلیم،محکمہ پاپولیشن،  کے ساتھ تمام متعلقہ اداروں نے شرکت کی۔

چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم ڈاکٹر وسیم اقبال نے اجلاس کو بتایا ہے کہ 16 دسمبر سے جاری قومی پولیو مہم کے بارے میں بتایا کے تمام اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں خصوصی طور پر ٹیگ کی ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ کی تمام سفارشات پر  عملدرآمد کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جہلم کی تمام یونین کونسلز میں وٹس ایپ گروپس بنا لئے گئے ہیں جن میں علاقہ کے بااثر افراد اور خصوصی طور پر پختون کمیونٹی،پختون طالبہ کو گروپس میں شامل کیا گیا ہے اس کے علاوہ تمام خانہ بدوش آبادیوں کو رجسٹر کر لیا گیا ہے۔

ڈاکٹر وسیم اقبال نے بتایا کہ تمام ٹرانزٹ پوائنٹس کو ماڈل ٹرانزٹ پوائنٹ بنانے کے تمام اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیںاور لوکل این جی اوز ، پختون طلباء و طالبات مہم میں رضاکارانہ طور پر خدمات حاصل کی گئی ہیں اس کے علاوہ محکمہ پولیس نے سیکورٹی کے تمام اقدامات مکمل کر لیے ہیں موٹر وے پولیس نے پولیو مہم کے حوالے سے اپنی تیاری مکمل کر لی ہے ۔

ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ نے مزید ہدایات دی کی بزدار حکومت کی طرف سے جو سفارشات آئی ہیں ان پر فوری طور پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے جس پر ڈاکٹر وسیم اقبال نے بتایا کے تمام سفارشات پر عملدرآمد کے لیے پلان بنا لیا گیا ہے ۔

مزید بتایا کہ اس بار پولیو ویکسین کے ساتھ وٹامن اے کے کیپسول بھی دیے جائیں گے اس علاوہ 16 دسمبر سے شروع ہونے والے پولیو مہم کے لیے ضلع جہلم میں پولیو ٹیمز اور ایریا انچارجز میں اضافہ کیا گیا  ہے۔ اس بار ضلع  بھر کی 56 یونین کونسلوں میں 5 سال سے کم عمر  188772 بچوں کو قطرے پلانے کیلیئے 424 فیلڈ ٹیمز ، 74 فکسڈ ٹیمز اور 24 ٹرانزٹ ٹیمز کام کریں گی اور ان ٹیموں کو مانیٹر کرنے 102 ایریا انچارج اور 56 یونین کونسل انچارج کام کریں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close