دینہ

ایس ای آئیسکو سرکل جہلم نے قائداعظم ٹاون دینہ کا درینہ مسئلہ چشم زدن میں حل کر دیا

دینہ: فیصل شریف ایس ای آئیسکو سرکل جہلم نے قائد اعظم ٹاؤن دینہ کا درینہ مسئلہ چشم زدن میں حل کر دیا، اس حوالے سے ایکسین عباسی کا کردار بھی انہتائی قابل قدر ہے، اہل محلہ کا اظہار تشکر۔

تفصیلات کے مطابق آ ج سے طویل عرصہ قبل جب خان اسلم ایس سی آئیسکوسرکل جہلم تھے انہوں نے مذکورہ جگہ کے لیے دو کھمبوں اور بجلی کی تاروں کی منظوری دی تھی اور اس میں 100KVکا ٹرانسفارمر بھی شامل تھا۔ عرصہ مذکورہ کے دوران اہل محلہ زیر قیادت لیاقت علی سابق ایجوکیشن آفیسر اور سماجی شخصیت مرزا محمود ناگی مسلسل حکام بالا سے رابطہ رکھتے رہے مگر مقام افسوس کہ آٹھ ماہ تک اہل محلہ کا یہ کام نہ ہوا۔

چند روز قبل فیصل شریف ایس ای آئیسکو سرکل جہلم نے کھلی کچہر ی لگائی تو سابق ایجوکیشن آفیسر اور سماجی شخصیت نے مذکورہ مسئلہ کی طرف توجہ دلائی، فیصل شریف نے ایکسین عباسی کو ہدایت کی کہ مذکورہ مسئلہ کو ترجیہی بنیادوں پر حل کیا جائے لہٰذا ایکسین عباسی کی کوشش سے گزشتہ روز دو کھمبے بھی لگا دیئے گئے ہیں اور ضرورت کے مطابق تاریں بھی ڈال دی گئی ہیں اس سے اہل محلہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اہل محلہ نے ایکسین عباسی اور خصوصی طور پر فیصل شریف ایس ای آئیسکو سرکل جہلم کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ 100KVکاٹرانسفارمر جلد از جلد لگایا جائے تا کہ اہل محلہ اس سے استفادہ حاصل کر سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button