آل پاکستان سیاہ تیتر ٹورنامنٹ 30 جون کو دینہ میں منعقد ہو گا

0

دینہ: آل پاکستان سیاہ تیتر ٹورنا منٹ 30جون بروز اتوار کو دینہ میں منعقد ہو رہا ہے جس میں پورے پاکستان سے ٹیمیں حصہ لیں گی ۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان سیاہ تیتر ٹورنا منٹ زیر صدارت چوہدری علی اصغر 30جون بروز اتوار کو بائی پاس دینہ پر منعقد ہو گا جو شام صبح 10بجے سے شام 5بجے تک جاری رہے گا جس میں پورے پاکستان سے ٹیمیں حصہ لیں گی۔

جو تیتر زیادہ دیر تک آواز کرے گا وہ ٹیم فاتح قرار پائے گی ،جیتنے والی ٹیم کے لئے پہلا انعام موٹر سائیکل ،دوسرا انعام 20ہزار روپے، تیسرا انعام 10ہزار ،چوتھا انعام 5ہزار اور پانچواں انعام 3ہزار ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.