سول ہسپتال کھیوڑہ میں ڈینٹل سرجن ڈاکٹر کی سیٹ خالی، مریض عطائیوں کی بھینٹ چڑھنے لگے

0

کھیوڑہ: سول ہسپتال کھیوڑہ میں ڈینٹل سرجن ڈاکٹر کی سیٹ خالی ،جبکہ تحصیل ہسپتال میں ڈاکٹر ہے تو مشینری ناکارہ پڑی ہے۔ عطائی دندان سازوں کی عطا ئیت کی بھینٹ چڑھ کر اب تک سینکڑوں لوگ منہ کی متعدد دیگر بیماریوں کا شکار ہوچکے ہیں۔ کھیوڑہ ہسپتال میں ڈینٹل ڈاکٹر جبکہ ٹی ایچ کیو میں مشینری کا فوری انتظام کیا جائے ہیں۔ عوامی مطالبہ

تفصیلات کے مطابق سول ہسپتال کھیوڑہ کو عرصہ درازسے عملہ کی کمی کا سامنا ہے جبکہ دوماہ قبل لیڈی ڈینٹل ڈاکٹر بھی ذاتی وجوہات کی بناکرنوکری چھوڑ کر جاچکی ہیںجبکہ تحصیل کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال میں ڈینٹل شعبہ بھی موجود ہے اورسرجن ڈاکٹر سمیت دیگر سٹاف بھی تاہم یہاں کی مشینری کئی سالوں سے خراب پڑی ہے۔

تحصیل بھر سے درجنوں مریض ہسپتال کا رخ کرتے ہیں تاہم انہیں مشینری کی خرابی کا بتا کر لوٹا دیا جاتا ہے ،سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی عدم دستیابی اور ناکارہ مشینری کے سبب عوام عطائی دندان سازوں کے رحم وکرم پر ہیں ،عطائی دندان سازوں کی عطا ئیت کی بھینٹ چڑھ کر اب تک سینکڑوں لوگ منہ کی متعدد دیگر بیماریوں کا شکار ہوچکے ہیں۔

عوامی سماجی حلقوں نے وزارت صحت کے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کھیوڑہ ہسپتال میں ڈینٹل ڈاکٹر کی تعیناتی سمیت ٹی ایچ کیو میں متعلقہ مشینری کا فوری انتظام کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.