ڈومیلی

آئیسکو سب ڈویژن ڈومیلی نے ماہ دسمبر میں بجلی بندش کا شیڈول جاری کردیا

ڈومیلی: آئیسکو سب ڈویژن ڈومیلی نے ماہ دسمبر میں بجلی بندش کا شیڈول جاری کردیا، بڑاگواہ گریڈ اسٹیشن سے مختلف تاریخوں کو مختلف فیڈرز کی بجلی درختوں کی کٹائی کے باعث بند کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بھرمیں مرمت کی وجہ سے بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے، اسی سلسلہ میں آئیسکو سب ڈویژن ڈومیلی نے بھی بڑاگواہ گریڈ اسٹیشن سے بند ہونیوالے بجلی کا شیڈول بھی جاری کردیا جس کے مطابق مقررہ تاریخوں پر مختلف فیڈرز کی بجلی بند کی جائے گی۔

پھڈیال فیڈرز میں 1 ،7 ،11 ،16 ،21 ،22 ،27 دسمبر۔ بھگوال فیڈر میں 2 ،8 ،13 ،16 ،18 ،21 ،23 ،28 دسمبرجبکہ ڈومیلی فیڈر میں 4 ،9 ،16 ،20 ،21 ،29 دسمبر اور حسنوٹ فیڈر کی بجلی 6 ،16 ،21 اور 30 دسمبر 2021 کو بند ہو گی۔

بجلی بندش درختوں کی کٹائی کے باعث بندکی جارہی ہے، ان مقررہ تاریخوں میں تمام صارفین ٹائم سے پہلے اپنی ضروریات کو پوراکرلیں، بجلی صبح 9بجے سے دن 2بجے تک بندرہے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button