جہلم

شہریوں کو پانی اور سیلاب سے بچاؤ کیلئے حفاظتی بند تعمیر کئے جارہے ہیں۔ ملک ارشاد احمد

جہلم: شہریوں کو پانی اور سیلاب سے بچاؤ کے لئے حفاظتی بند تعمیر کئے جارہے ہیں،

ان خیالات کااظہار ایس ڈی او محکمہ انہار ملک ارشاد احمد نے حفاظتی بند کی تعمیر کے ضمن میں صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ بھمبر پل کے ساتھ نالہ گہان کا پانی آنے کیوجہ سے دونوں اطراف سے پانی حفاظتی بند نہ ہونے کیوجہ سے اردگرد کے علاقہ مکینوں کے گھروں میں داخل ہوجاتاتھا، جس پر حکومت پنجاب نے بھمبر پل سے ممیان گاؤں تک 74سو فٹ بند کی تعمیر کیلئے منظوری دی ہے ،جبکہ اس بند پر 7 کروڑ روپے خرچ ہونگے۔

انہوں نے بتایا کہ جہلم کینٹ سے سعیلہ تک 7 ہزار فٹ حفاظتی بند بنایا جارہاہے ، جس کے لئے 40 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری ہو چکی ہے ، انہوں نے بتایا کہ نوگراں پل سے گڑھا احمد کے پرانے حفاظتی بند کے ساتھ ایک نیا 56 سو فٹ حفاظتی بند تعمیر کیا جا رہاہے ، جس پر 6 کروڑروپے خرچ ہونگے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button