جہلماہم خبریں

حلقہ این اے 62 میں گیس کی فراہمی کیلئے فنڈز جاری، علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

جہلم: ایم این اے 62چوہدری خادم حسین کو حلقہ میں گیس کی فراہمی کیلئے 30کروڑ کے فنڈز جاری ہونے پر علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، عوام کے مسائل حل کرنا ہمارا فرض ہے اور اس سلسلہ میں مزید فنڈز بھی حاصل کریں گے، چوہدری ندیم خادم کی صحافیوں سے گفتگو۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے ایم این اے چوہدری خادم حسین کو ترقیاتی کاموں کی مد میں گیس فراہمی کیلئے30کروڑ کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری پر جہلم کے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ، اس حوالے سے ایم این اے چوہدری خادم کے صاحبزادے اور سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم نے گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ ہماری کوشش رہی ہے کہ عوام کے بڑے بڑے مسائل کو حل کیا جائے اسی سلسلہ میں ہم نے نوگراں پل کیلئے 25کروڑ سے زائد کی گرانٹ منظو ر کروائی، اور پل بنا کر صدیوں پرانا مسئلہ حل کر دیا۔

چوہدری ندیم خادم نے کہا کہ اب تحصیل سوہاہ ، دینہ میں عرصہ دراز سے لکڑیاں ، مٹی کا تیل جلانے والی ماوں بہنوں کی سہولت کی خاطر ہم نے وزیر اعظم پاکستان سے خصوصی درخواست کی جس پر وزیر اعظم نے ہم کو 30کروڑ کے فنڈز جاری کئے جو سوئی گیس کے محکمہ کو فراہم کر دیئے گئے ہیں اس سلسلہ میں تمام بڑی آبادیوں کا سروے کرکے گیس پائپ لائنوں کو بچھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کم پریشر کا مسئلہ بھی حل ہو گا اور توانائی کی ضروریات پوری ہونے پر خوشحالی آئے گی ، چوہدری ندیم خادم نے کہا کہ گیس فراہمی کی مد میں یہ پہلی قسط ہے ابھی مزید فنڈز بھی آئیں گے جن کو عوام کی سہولت کی خاطر جلد از جلد استعمال میں لایا جائے گا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button