پرائس کنٹرول کمیٹی کی عدم دلچسپی، مہنگائی کا جن بے قابو؛ سبزی ،پھل ، دالیں اور گوشت عوام کی پہنچ سے دور

0

جہلم: پرائس کنٹرول کمیٹی کی عدم دلچسپی کے باعث مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ، سبزی ،پھل ، دالیں اور گوشت عوام کی پہنچ سے دور، غریب عوام سراپا احتجاج، ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر و گردونواح میں حالیہ مہنگائی کی بڑھتی ہوئی لہر سے غریب عوام سراپا احتجاج بن گئے ہیں ، پرائس کنٹرول کمیٹی کی ناقص پالیسیوں کیوجہ سے جہلم شہر میں مہنگائی کا تناسب غیر معمولی حد تک بڑھ چکا ہے ، ضلع جہلم میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں کرنے سے قاصر دکھائی دیتے ہیں ، جہلم کی چاروں تحصیلوں میں مہنگائی کیوجہ سے غریب عوام 2 وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں، سبزیوں کے بڑھتے ہوئے نرخوں کیوجہ سے شہری سبزیاں کھانے سے گریزاں ہیں۔

سبزیوں کے ساتھ ٹماٹر، پیاز ، آلو جیسی بنیادی اشیاء کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ، جبکہ اسی تناسب سے پھلوں اور دالوں کی قیمتیں بھی دکانداروں نے ازخود بڑھا دی ہیں ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ دفتروںتک محدود ہو کر رہ گئے ہیں ۔

جہلم کی شہری ، سماجی ، مذہبی ، رفاعی ، فلاحی تنظیموں کے عمائدین نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.