جہلم

جہلم پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، شراب و چرس برآمد، 3ملزمان گرفتار

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم سید مصطفٰی تنویر کی ہدایات پر پولیس نے بدرویگان کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 5 لیٹر دیسی شراب اور 440گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدرکے محمد بلال ٹی/ اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم رضوان تصورولد منور حسین سکنہ چتن جہلم سے 5لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ پنڈدادنخان کے ضمیر حسین ٹی/اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم تنویر احمد ولد محمد مظفر سکنہ چک مجاہد پنڈدادنخان ضلع جہلم سے 140گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ جلالپور شریف کے حسن رضا اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم افتخار احمد ولد سردارخان سکنہ بھابھانوالہ تحصیل پنڈدانخان ضلع جہلم سے 300گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button