کشمیرہماری شہ رگ ہے، ہم مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جاریت کی مکمل مذمت کرتے ہیں۔ سفیرحمزہ طاہر

0

ڈومیلی: کشمیرہماری شہ رگ ہے، ہم اپنے کشمیری بہنوں بھائیوں کی آزادی تک آوازبلندکرتے رہیں گے۔

ان خیالات کا اظہار یوم کشمیر کے حوالے سے سفیر حمزہ طاہر پرنسپل العصر سکول سسٹم امین کیمپس بڑاگواہ نے اخبارنویسوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ آج پانچ جنوری یوم کشمیرسے یکجہتی کیلئے ملک بھرکی طرح جہلم ضلع میں بھی کشمیری بہنوں بھائیوں ماؤں سے اظہار کیلئے تقریبات اور ریلیاں نکالی گئی۔

انہوں نے کہاکشمیر ہماری شہ رگ ہے،پاکستان مقبوضہ کشمیرکی آزادی تک ہر جگہ آواز بلند کرے گا اور جہدوجہدجاری رکھے گا،جماعت اسلامی اور پاکستان کی عوام نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ مسلہ کشمیر پر نوٹس لیکر حل کیاجائے،آئے روزسرچ آپریشن کے نام نوجوان کشمیر بھائیوں کو شہید کیاجارہاہے خواتین بچوں بزرگوں پر ظلم کیا جارہاہے اسکو روکاجائے تاکہ کشمیری عوام سکھ کا سانس لے سکے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کئی دہائیوں سے کشمیریوں پر ظلم کیاجارہاہے لیکن اقوام متحدہ خاموش ہوئی ہے،کشمیر پاکستان کا حصہ ہے،مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جاریت کی مکمل مذمت کرتے ہیں،یاسین ملک اور کشمیری رہنماؤں کو نظربندی کو ختم کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.