موسم سرما میں بھی کھیوڑہ کے باسیوں کو پینے کے پانی کی مناسب سپلائی میں دشواری کا سامنا

0

کھیوڑہ: موسم سرما میں بھی عوام کو پینے کے پانی کی مناسب سپلائی میں دشواری کا سامنا،میونسپل کمیٹی کی جانب سے پانی سپلائی کا شیڈول مرتب نہ ہو سکا،شہری صاف پانی خرید کر پینے پر مجبور ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بلدیات قائم ہوئے دوسال سے زائد کا وقت گزر چکا ہے مگر ابھی تک شہریوں کو گھروں میں پانی کی سپلائی کا کو ئی شیڈول نہیں مل سکا ،کھیوڑہ شہر میں پینے کے پانی کا مسئلہ شدت اختیار کر چکا ہے۔

آبادی کے لحاظ سے شہر کو بیس وارڈوں میں تقسیم کیا گیا ہے جہاں مناسب مقدار میں پانی کی شفاف ترسیل میونسل کمیٹی کی ذمہ داری ہے جس کا وہ ماہانہ بل وصول کرتی ہے تاہم یہاں کی انتظامیہ عام عوام کو پانی کی مناسب فراہمی سے زیادہ پانی کو کمرشل بنیادوں پر فروخت کرنے میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہے جس کا واضع ثبوت یہ ہے کہ کمرشل کنکشنوں میں دن رات پانی دستیاب ہوتا ہے۔

عوام کو گھروں میں پانی دینے کا کو ئی ٹائم ٹیبل نہیں ہے،جس کی وجہ سے لوگ پانی خرید کر پینے پر مجبور ہیں، عمومی طور پر پانی کھلنے کا وقت رات 10بجے کے بعدشروع ہوتا ہے اور صبح پانچ بجے ختم ہوتا ہے جو کسی طور مناسب نہیں ہے۔

عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سمیت وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ شہریوں سے اس بنیادی درینہ مسئلے کو فوری حل کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.